ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ آج عید میلادالنبی ﷺ پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

شہر، شہر، گلی، گلی چراغاں، مساجد، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر درود و سلام کی محفلیں سجاکر آقائے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آج عید میلادالنبی ﷺ پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

کراچی میں گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا یا گیاہے ، جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کیا جارہاہے تو کہیں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ہیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول نے محافل میلاد کا انعقاد کیا اور ریلیاں نکالیں۔

لاہور میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ، میلادالنبیﷺ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

پشاور میں رحمت اللعالمینﷺ کو گلہائے عقیت پیش کرنے کیلئے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰﷺ کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغان کیا گیا ہے ، محافل نعت اور میلادالنبیﷺ کے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پنجاب میں ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں بھی محافل کا اہتمام کیاگیا، بہاولنگر میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی اور 92 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا جبکہ راولپنڈی میں جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ہر سو رنگ و نور کی بہار ہے۔

حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی عاشقان رسولﷺ نے ریلیاں نکالیں اور محافل نعت کا اہتمام کیا۔

کراچی میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ریلوں اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق کراچی میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑاجائےگا۔

اس کے علاوہ شارع لیاقت سے آنے والے ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائےگا۔

یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائےگا جب کہ پیپلز چورنگی آنے والے ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔

دوسری جانب گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner