ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو استاد بڑے غلام علی خان ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
انہیں یہ ایوارڈ ٹورنٹو کے کنسرٹ میں استاد بڑے غلام علی خان کے پوتے استاد نقی علی خان نے پیش کیا۔ اس موقع پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ دنیائے موسیقی میں استاد بڑے غلام علی خان کے نام سے منسوب ایوارڈ کا ملنا میرے لیے خوش قسمتی ہے۔
استاد نقی علی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان اور ہمارے خاندان کا دو تین نسلوں سے تعلق ہے۔
انکا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان کے دادا فتح علی خان کی میرے دادا استاد بڑے غلام علی خان سے بڑی دوستی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی پیدائش پر استاد بڑے غلام علی خان نے فنکشن کیا تھا۔ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ راحت فتح علی خان خاندانی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔