ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنی لو میرج کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔
سوشل میڈیا پر ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شادی سے متعلق کلپ وائرل ہے جس میں اپنی لو میرج سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ٹرین کی برتھ پر سفر کر رہا تھا تو نیچے ملحقہ برتھ پر ایک لڑکی کو ماں کے ساتھ بیٹھا دیکھا، اہلیہ مری دولا کو پہلی بار اس وقت ہی دیکھا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ اس سفر کے دوران ہی ساتھی مسافروں نے تبصرہ کیا تھا کہ یہ تمہارا پرفیکٹ میچ ہے، اس پر اہلیہ بھی خوب ہنسی تھیں، اس واقعے کے بعد ہی مجھ میں مزید اعتماد آگیا تھا۔
پنکج ترپاٹھی نے بتایاکہ 2004 میں شادی کے بعد اہلیہ نے کیریئر کے برے دنوں میں بڑا ساتھ دیا اور مالی طور پر بھی مدد کرتی رہیں۔