اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے صبح اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
وفاقی حکومت سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ حلیف جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ کل مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔اعظم نذیر تارڈ پریس کانفرنس میں مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم میں شامل اہم نکات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے اور اس کا مقصد 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کو دور کرنا اور اصل حقائق پیش کرنا ہے۔ وفاقی وزیر قانون پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کے مجوزی 26 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں سوالوں کے جواب بھی دیں گے۔