کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل ، غیرحاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے گورنمنٹ اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ، بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت سکولوں سے مسلسل غیر حاضر و فرائض میں مسلسل غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تعلیم اہم شعبہ ہے ،اساتذہ کا بچوں کے مستقبل سنوارنے میں بنیادی کردار ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ضلع لورالائی میں بعض سکولوں کے اساتذہ اپنے فرائض میں غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی جن قوموں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر اس کی بہتری کیلئے کام کیا انہوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔متعلقہ عنوان :