کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک روز کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، ایک تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا،10 گرام سونا 685 روپے بڑھ کر تاریخی سطح 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کا ہوگیا۔جبکہ ایک تولہ چاندی 2950 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالر اضافے سے بلند سطح 2577 ڈالر فی اونس ہوگیا۔