کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کچھ پاکستانی مشہور شخصیات ایسی بھی گزری ہیں جنہوں نے بہت چھوٹی عمر میں شہرت حاصل کی اور کم عمری میں ہی اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق کروڑوں دلوں میں گھر کرنے والی شوبز، کھیل، گلوکاری اور ماڈلنگ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی یہ شخصیات آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
شاہ لیلیٰ احمد زئی:
اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر فٹ بال کی کھلاڑی سٹرائیکر شاہ لیلیٰ احمد زئی بلوچ کا ہے جن کا انتقال 20 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہ لیلیٰ کار کی مسافر سیٹ پر سفر کر رہی تھیں کہ کراچی کے علاقے دو دریا میں ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا، انہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
قندیل بلوچ:قندیل بلوچ ایک سوشل میڈیا سٹار تھیں جنہیں ان کے بھائی نے 15 جولائی 2026ءکو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔قندیل بلوچ کی عمر اس وقت محض 26 سال تھی۔
ثناءخان: ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ثناءخان 2014ءمیں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔اس وقت ان کی عمر 28 سال تھی۔اداکارہ ثناءخان پاکستانی اداکار بابر خان کی اہلیہ تھیں۔
نادرہ :پاکستانی فلمی اداکارہ اور رقاصہ نادرہ کا انتقال 30 سال کی عمر میں ہوا تھا، انہیں ناچے ناگن (1987ء ) اور مِس اللہ رکھی (1989ء ) کے لئے جانا جاتا ہے۔
نازیہ حسن:گلوکارہ نازیہ حسین کا انتقال 35 سال کی عمر میں ہوا تھا۔نازیہ حسن کو برِصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
1980ء میں محض 15 سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئی تھیں جب انہوں نے بھارتی فلم ’قربانی‘ کا گیت ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو بات بن جائے‘ گایا۔
اس گانے کی شہرت کے بعد نازیہ حسن نے گیتوں کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ جاری کئے۔
نازیہ حسن 3 اپریل 1965ءکو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1995ء میں شادی کی اور 2000ءمیں سرطان کے سبب ان کی وفات ہو گئی۔
وحید مراد:پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد 1983ءمیں محض 40 سال کی عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔وحید مراد نے 120 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں 8 پنجابی اور ایک پشتو فلم بھی شامل تھی۔
وحید مراد کامیاب کیریئر دیکھنے کے بعد 23 نومبر 1983ءکو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔
اس وقت ان کی مبینہ خودکشی کی خبریں بھی چلی تھیں لیکن آج تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا ان کی موت کیسے ہوئی تھی؟
عامر لیاقت :سابق ایم این اے، معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا 9 جون 2022ءکو کراچی میں انتقال ہوا تھا۔اس وقت ان کی عمر 50 سال تھی۔عامر لیاقت حسین کو تشویش ناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد عامر لیاقت کی موت کی تصدیق کی تھی۔
نائلہ جعفری :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مشہور نام، اداکارہ نائلہ جعفری 17 جولائی 2021ءکو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی تھیں۔اس وقت ان کی عمر 56 سال تھی۔
معروف اداکارہ نائلہ جعفری کا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال ہوا تھا، وہ کئی سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔