اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا،پاکستان کے مجموعی قرض میں 8 ہزار 365 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعدپاکستان کا مجموعی قرض 71 ہزار 241 ارب روپے ہوگیاہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق مالی سال 2022-23 میں مجموعی ملکی قرض 62 ہزار 881 ارب روپے تھا،ملکی مجموعی قرض جی ڈی پی کے 67.2 فیصد کے برابر پہنچ گیا، ملکی مقامی قرض میں 8 ہزار 350 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعد ملکی مجموعی مقامی قرض 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرض 33 ہزار 62 ارب روپے ہوگیا، خالص حکومتی بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے ہوگیا، پاکستان پر آئی ایم ایف کے قرض میں 292 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پاکستان پر آئی ایم ایف قرض 2 ہزار 332 ارب روپے ہوگیا۔