لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)علی امین گنڈاپور کے بیان پرمریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آگیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیٹا کیا ہوا، بھاگ گئے؟ تم بیٹا سوجاؤ، اب تمہاری تقریر کوئی نہیں سنے گا، کے پی جائیں، سوئیں، اور صبح کام کریں تقریر جلسہ گاہ میں ہوتی ہے، اب یہ تماشے اور نوٹنکی ختم کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد جلسےمیں علی امین نےگھٹیا الفاظ استعمال کیے تھے، ایسےشخص کو ہم اپنےگھر میں نہ گھسنے دیں پی ٹی آئی والوں نے جلسےکیلئے معاہدے پر دستخط کیے۔اسلام آباد سےلاہورتک پوری موٹروےکھلی ہوئی تھی، آج لاہورکی تمام مین شاہراہیں اورراستےکھلےہوئےتھے، تمام راستےکھلےہونےکےباوجودلوگ جلسہ گاہ نہیں پہنچے علی امین گنڈاپور وقت پر جلسہ گاہ کیوں نہیں پہنچے آپ نے تو کہاتھا کہ لاہور میں رہنےآرہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپورکےراستےمیں استقبالی ٹینٹ خالی تھے گنڈاپور نے لوگوں کے نہ ہونے کی وجہ سے خطاب نہیں کیا علی امین نے ہرجگہ فساد کرنے کی کوشش کی، کلاشنکوف کے بٹ سے گاڑی کا شیشہ توڑا ، مریم نواز نے ان کو بدتمیزی کے باوجود جلسے کی اجازت دی، لیکن عوام نے ان کومسترد کردیا اور وہ گھروں سے ہی نہیں نکلے، 2 بجے خیبرپختونخوا سے نکلنے والےکی نیت ہی نہیں تھی جلسہ گاہ پہنچنےکی۔