گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ صحافت کے نام پر سیاست کرنے والوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے،جو الزام لگائے اس کو ثابت بھی کرنا ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل کے واقع کا مجھے ٹی وی سے علم ہوا تھا، واقعہ کے علم کے بعد میں نے آئی جی پنجاب سے فوری طور پر رابطہ کیا، چیف منسٹر پنجاب نے بھی واقع پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، کل کے نا خوشگوار واقعہ پر میں آپ سے شرمندگی کا اظہار کرتی ہوں، ملک کے حالات بہت خراب اور کشیدہ ہیں، میں صحافی برادری کے حقوق کی آواز ہوں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صحافیوں کے لیے میڈیکل فنڈ 1 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کا حکم دیا ہے، پریس کلبز کے لیے بھی گرانٹ بڑھانے کا محکمہ کو کہہ دیا ہے، جس طرح یہ ملک چل رہا ہے ایسے ملک نہیں چلتے، پوری دنیا میں اظہار رائے کا ایک طریقہ کار موجود ہے، ہم پیکا کے خلاف پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں، ہمارے سے ذیادہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسا اظہار رائے نہیں ہے،جیسا یہاں مانگا جا رہا ہے۔