برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک باہر کا شخض ذاتی زندگی میں مداخلت کر سکتا ہے اس کو دور رکھیں اور اپنے معاملات خود حل کرنے کی کوشش کریں ،جو مسئلے حل نہ ہوں ان کو حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھ کر سپرد اللہ کر دیں۔ آپ جس قدر توکل سے کام لیں گے آپ کے لئے اتنا ہی فائدہ ہے ،آپ دل کے ہیں بھی بڑے اچھے بس اپنے غصے کو قابومیں رکھیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان شاءاللہ آپ کا حق ضرور ملے گا بس تھوڑا سا صبر کر لیں جلد بازی سے جو بات آپ کے حق میں ہے وہ بھی خراب ہو سکتی ہے۔ اس وقت گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہو گی ازدواجی تعلقات میں بہتری اور بچوں کے مستقبل کے بارے میں چند فیصلے بھی متوقع ہیں مگر آپ کا دل ان دنوں کسی غیر شرعی معاملے کی طرف ہے اس کو لگام ڈالیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس مسئلے میں آپ نے بہت بڑا عرصہ گزارا ہے اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ بالکل بھی مت گھبرائیں، اب آپ اپنے لئے غیبی مدد ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ پوری ہو سکتی ہے اور جن لوگوں نے وراثتی امور میں اپنا حق لینا ہے، وہ جلد ہی اپنے لئے خوشخبری سن لیں گے، ان شاءاللہ فکر نہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بار پھر صورتِ حال آزمائشی سی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ جن مشکلات کا شکار ہیں، ان کے لئے اب صرف اپنے اللہ سے مدد لینے اور دعا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔پہلے تمام گناہوں کی توبہ کریں۔ اس کے بعد دعا کریں، دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے۔آپ جلد ہر طرح کی پریشانیوں سے آزاد ہوں گے اور اچھے دن لوٹ آئیں گے۔ فی الحال فوری طور پر راشن کی صورت میںصدقہ دیں ۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر صورتِ حال بگڑ رہی ہے۔ ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی مصیبت آپ کے گلے پڑ جاتی ہے اور آپ سخت ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے صدقہ دیں سورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شامل پڑھا کریں اور جس بھی طرف سے ذرا سا بھی خطرہ محسوس ہو اس طرف رخ نہ کریں۔ چند دنوں کے لئے مغرب کے بعد گھر سے نہ نکلیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بھی معاملہ ایسا نہیں جو تنگ کر سکے سب آپ کے دماغ کا فتور ہے۔ آپ بسم اللہ کر کے اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں میرے اللہ نے چاہا تو کامیابی ضرور ملے گی ا ور وہاں پر بھی کام ہو جائے گا جہاں پر کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ جو لوگ جس مقصد کے لئے بھی رقم چاہتے ہیں ان کا بندوبست ہو جائے گا اور جس طرف سے امید لگائی تھی وہ پوری ہو سکے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی صحت کا مسئلہ ابھی تک ٹھیک نہیں ہے خاص توجہ دیں اور آئے دن ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں جیسے کسی بری نظر کا شکار ہو گئے ہوں۔ سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھا کریں اور اپنا صدقہ بھی دیں اور خاص طور پر اپنی زبان کو قابو میں رکھیں یہ ضرورت سے زیادہ چلتی ہے جو کسی طرح بھی مناسب نہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کی ساری پریشانیاں ختم کر دے گا اور آپ کی وہاں سے مدد ہو گی جہاں سے آپ نے سوچا بھی نہ تھا مگر تب ایسا ممکن ہے جب اپنے دل و دماغ کے معاملات ٹھیک کریں گے اور سیدھے راستے پر چلیں گے۔ دل جہاں لگ رہا ہے وہ معاملہ ٹھیک نہیں ہے، واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو بہتر ہے۔ اللہ معاف کرنے والا رحمان اور رحیم ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ کم ہو سکے گا اور اس جگہ سے مدد ملے گی جہاں پر آپ نے سوچا بھی نہ تھا اور جن کو یہ لگ رہا تھا کہ ان کی رقم ڈوب چکی ہے ان کے لئے بھی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ نوکری روز گار وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کے لئے یہ دن بڑے اچھے ہیں۔ آپ کو جلد اس حوالے سے خوشخبری مل جائے گی ، جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ بھی تیاری کر لیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ نے چاہا تو بہت پرانی مراد اس ہفتے پوری ہو گی آپ جس بات کو لے کر سخت پریشان تھے، اس کا حل نکل آئے گا اور جو لوگ قانونی معاملات مقدمے، انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں، وہ بھی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن لوگوں کا مخالفین نے جینا حرام کیا ہوا تھا، وہ اب ان سے نجات پا لیں گے۔ اللہ مخالفین کے دل میں آپ لئے خوف ضرور ڈال دیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک دربند ہوا تو کیوں پریشان ہیں، میرے اللہ نے چاہا تو سو در کھل جائیں گے اور آپ کی مشکلات بھاگ جائیں گی بس توکل سے کام لیں۔ آپ میں اس کی بڑی کمی ہے۔ اللہ پاک تو خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو پھر کیوں گھبرانا، اب آسانی ملنے والا در کھل رہا ہے۔ آپ کو وہ راستہ ملے گا جو کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بھی معاملہ ایسا نہیں جو پریشان کرے، اس کے باوجود آپ کو پریشانیاں مل رہی ہیں تو یہ ذاتی کسی مسئلے کی وجہ سے ہو سکتی ہیں، آپ اگر استخارے سے مدد لے لیں تو زیادہ بہتر ہے پھر اس میں جو دکھائی د ے اس کے مطابق چلیں گے تو جلد مسائل سے نکل آئیں گے۔ ویسے بھی زائچہ بند ہے جو چار یوم کے بعد کھلنا شروع ہو جائے گا۔ اللہ پاک سے بہتری کی امید رکھیں۔