سیالکوٹ پولیس کا انسانیت کی خدمت کا مشن

اتوار 21 جولائی 2024 13:00

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2024ء) ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل رانا محمود الحسن نے انسانیت کی خدمت کے جزبے کے تحت ڈسکہ میں غریب مزدور کے گھر کی چھت کو تعمیر کیا اور دیگرانتظامات کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تحصیل ڈسکہ میں چند روز قبل غریب غبارے فروش مزدور کے گھر کی چھت گرنےاورملبے تلے دب کر دو کمسن بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ اور نجی این جی او ینگ بلڈ کے ہمراہ مل کر غبارے فروش کی مدد اور داد رسی کے لیے اس غریب مزدور کے گھر کی چھت کو تعمیر کیا اور دیگرانتظامات کیے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس غریب مذدور کے بچوں کو تو واپس نہیں لاسکتی مگر اس کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس کی مالی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner