ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سائنسدانوں نے بحیرہ احمر میں ایک نئی قسم کی مچھلی دریافت کی ہے جو کافی چھوٹی سی ہے اور کیکڑے جیسی نظر آتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کی اس نئی قسم کو سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مچھلی کا سائنسی نام ’سویوٹا ایتھون‘ ہے جو سعودی عرب کے علاقے فارسان میں بحیرہ احمر میں موجود مرجان کی چٹانوں سے دریافت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نایاب سرخ مچھلی ہمیشہ ناخوش نظر آتی ہے اس لئے محققین نے اسے’بدمزاج مچھلی‘ کہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مچھلی کا سائز 2 سینٹی میٹر سے بھی کم ہے۔