آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے،مولانا فضل الرحمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جمیعت علماء اسلام ( ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام ہے نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے نہ ادارے، دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ملک عدم استحکام اور کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریوینیو بڑھایا جاسکتا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے آمادہ نہیں، دوست ممالک پاکستان کی معیشت سے متعلق پریشان ہیں، ہماری معیشت بھی ٹھیک نہیں، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، بدقسمتی ہے ہم خوشحالی سے دور ہورہے ہیں، پرامن شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، کہیں مسلح گروہ ہیں تو کہیں سٹریٹ کرائم ہیں، ملک میں بے چینی کی کیفیت ہے۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner