اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مالم جبہ میں پولیس وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 22 ستمبر 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالم جبہ میں پولیس وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹریٹ آف میڈیا سے جاریاپنے ایک بیان میں انہوں نے اس واقعہ میں ایک پولیس افسر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سپیکر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی گرانقدر قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کے دفاع اور امن کے لئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اپنے مذموم ایجنڈے کے ذریعے ملک کے امن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ اسپیکر نے شہید افسر کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی افسران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner