نعیمہ بٹ کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

مقبول ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کے متعدد افراد انہیں اپنے بال چھوٹے کروانے اور انہیں کٹوانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری کو شروع سے ہی ان کے بالوں سے مسئلہ رہا ہے، انہیں متعدد بار اپنے بال کٹوانے کا کہا گیا۔

اداکارہ نے دوران انٹرویو یہ بھی بتایا کہ مداح ان کے منفی کردار کو کافی سراہتے دکھائی دیتے ہیں، جہاں لوگ ان سے نفرت کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں بعض افراد ان کی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق بعض مداح ان کے برے کردار کو ہی ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کی محبت کا سبب قرار دیتے ہیں، اس لیے ان کا شکریہ بھی ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

نعیمہ بٹ سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے ڈرامے میں بولڈ اور منفی کردار ادا کرنے کے باوجود بال لمبے کیوں رکھوائے ہیں؟ تو اس پر انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے بال ویسے بھی شوبز انڈسٹری کے لیے مسئلہ رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں متعدد بار بال نہ صرف چھوٹے کروانے بلکہ انہیں کٹوانے کے مشورے بھی دیے جا چکے ہیں۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں مشورے دیے جا چکے ہیں کہ اگر وہ بال چھوٹے کروائیں گی تو زیادہ بولڈ نظر آئیں گی، ان کے کرداروں پر چھوٹۓ بال اچھے لگیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے بالوں سے بڑی محبت ہے، انہوں نے پہلے ہی دل پر پتھر رکھ کر انہیں تھوڑا چھوٹا کروایا ہے لیکن اب انہیں مزید چھوٹا نہیں کروا سکتیں۔

نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ ان کے بال ان کے گھٹنوں سے نیچے تک جاتے تھے، انہوں نے انہیں کٹواکر انہیں چھوٹا کروایا ہے لیکن وہ انہیں مزید چھوٹا نہیں کروا سکتیں۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں اردو Header Banner