چین کےصدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پرمبارکباد اورنیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں، آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دارہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا اور ایک دوسرےکا ساتھ دیا۔
چینی صدر نے خط میں مزید کہا کہ آپ سے مل کرچین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے، سی پیک پرکام کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہوں۔
وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کرچینی اور پاکستانی عوام کے مابین گہرےتعلقات اور مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنےکا خواہاں ہوں۔