ویمنز فٹسال ایشین کپ، پاکستان ٹیم شرکت کرے گی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ویمنز فٹسال ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیا شیڈول جلد منظر عام پر آجائے گا۔پی ایف ایف کے مطابق قومی ویمنز فٹسال ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ آئندہ سال مئی میں کھیلا جائے گا۔چیئرمین این سی ہارون ملک نے کہا ہے کہ پہلی بار ویمنز فٹسال ٹیم اے ایف سی میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، ویمنز کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع دینا بہت ضروری ہے۔ امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی جبکہ ایونٹ کے لئے ٹیم کی کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کروائی جائے گی۔

اسپورٹس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدہ اب 20،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner