بلاول بھٹو زرداری کا کےالیکٹرک سے متعلق سندھ حکومت کو مشورہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو کےالیکٹر ک کی کراچی میں اجارہ داری ختم کروانے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا کہ سندھ پیپلز بجلی کمپنی بنائیں، کےالیکٹرک کو کامپیٹیشن دیں۔

کےالیکٹرک سے متعلق سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت سے کہوں گا کہ کےالیکٹرک کی کراچی میں اجارہ داری ختم کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب شہر میں رہتے ہیں، مسئلے بھگتے ہیں، سندھ پیپلز بجلی کمپنی بنائیں، پرائیویٹ پارٹنرشپ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے عوام کو بجلی فراہم کریں، فری مارکیٹ بنائیں ذرا کامپیٹیشن دیں، وہ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے، مسئلے کا حل بتادیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی مد پر تنازع سامنے آیا تھا۔

اس معاملے میں کےالیکٹرک نے سندھ حکومت سے واٹر بورڈ کے بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اور الیکٹرک ڈیوٹی کی مد میں جمع 30 ارب روپے دینے سے انکار کیا تھا۔

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner