ہنرمندنوجوانوں کیلئے اندرون اور بیرون ممالک روزگار کے وسیع مواقع ہیں،پرنسپل شعیب انور شیرازی

منگل 24 ستمبر 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2024ء) ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے پرنسپل شعیب انور شیرازی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم سے استفادہ کرنے والے افراد کو اندرون اوربیرون ممالک میں روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کورین زبان سیکھنے والے طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے اوور سیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ریجنل ڈائریکٹر محمد عمر جونیجو نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمارے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوتے ہیں مگر ان ممالک کی زبانوں پر عبور حاصل کرنا ایسے مواقع سے استفادہ اٹھانے کیلئے پہلی سیڑھی کی مانند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے فنی اداروں میں اوور سیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے کورین زبان پر دسترس حاصل کرنے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیاہے تاکہ ہنر مندنوجوان وہاں کے دستیاب مواقع سےفواہد حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے عصری علوم کی مہارت اور سند یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اور ہنر مندانہ تعلیم و تربیت حاصل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner