ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی،رواں مالی سال پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،مہنگائی کی شرح میں کمی، میکرواکنامک استحکام مثبت اعشاریے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے ڈی پی رپورٹ  کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024میں پاکستان کی معاشی ترقی 2.4فیصد رہنے کاامکان ہے،مالی سال 2025میں جی ڈی پی کی شرح2.8فیصد تک ہونے کا امکان ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے، حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی شرط ہوگی،مہنگائی کی شرح سال 2023تک 29.2فیصد تک کی سطح پر تھی،سال 2024میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.4فیصد تک رہ گئی،مالی سال 2025میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024کی پہلی ششماہی میں افراط زر زائد رہی،دوسری شمشاہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی،مہنگائی میں  کمی اور دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی،منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے،پاکستان کو تاحال قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے پیمنٹس کا مسئلہ رہے گا۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner