h10 ماہ کے دوران 4ارب 23کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

اتوار 21 جولائی 2024 21:30

: لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2024ء) وفاقی حکومت کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے اور دس ماہ کے دوران 4ارب 23کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔پکڑنے جانے والوں میں گھریلو ،کمرشل ،صنعتی اور ٹیوب ویلز کے کنکشنزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی چوری مہم کے دوران 90 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار 878ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں، 90 ہزار26 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے 34 ہزار 388 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب بجلی چوروں کو اب تک 11 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار 87 یونٹس چارج کئے گئے جس کی مالیت 4 ارب 23کروڑ34 لاکھ 61ہزار 4 سو 82 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner