ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2024ء) سید توقیر عباس کو انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ تعینات کر دیا گیا۔ قبل ازیں ان کی ایبٹ آباد تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں عمل میں لائی گئی جن میں جان لیوا کرسٹل آئس اور چرس کی فروخت میں ملوث ڈیلروں کی گرفتاری بھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
سید توقیر عباس کی بطور انچارج ایکسائز انٹیلی جنس پولیس ہزارہ تعیناتی پر جرائم پیشہ عناصر شدید پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی پر اہلیان ہزارہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ کر اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لا کر جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں گے۔
متعلقہ عنوان :