بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے ہدایت کی روشنی میں تحصیلدار سعید احمد نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اور بازار یونین کے صدر کے ہمراہ سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر سبزی اور پھلوں کی بولی کے عمل و طریقہ کار کی نگرانی کی اور مفاد عامہ کیلئے سرکاری نرخنامہ میں سبزی اور پھلوں کے مناسب ریٹ مقرر کئے۔ انہوں نے سبزی اور فروٹس فروشوں کو مقررہ نرخوں کے مطابق سبزیاں اور فروٹس فروخت کرنے کے حوالہ سے خصوصی ہدایات جاری کیں، ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ لسٹ سے زائد قیمت پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔
متعلقہ عنوان :