ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ... خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66261 بیرل ریکارڈکی گئی

خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66261 بیرل ریکارڈکی گئی

بدھ 25 ستمبر 2024 13:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2024ء) ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 16 ستمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66261 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے ، پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63405 بیرل ریکارڈکی گئی۔اسی طرح 16 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3047 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32101 بیرل، پی پی ایل 10448، پی او ایل 4192 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1003 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں بالترتیب 3، 10 اور 11 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈ ی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 671، پی پی ایل 571، پی او ایل 63 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 917 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں بالترتیب 11، 20، 37 اور 6 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner