لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فیصل آبادیونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایگریکلچر گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام لانچ کردیا۔ایک ہزار ایگریکلچر گریجویٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایگریکلچر گریجویٹس طلبا و طالبات میں اپوئنمنٹ لیٹر تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی آف ایگریکلچرکے اساتذہ اور طلباء سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیر اعلیٰ نے طلباء کے پاس جا کر میرٹ پر سلیکشن کے بارے میں دریافت کیا، طلباء نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیر اعلیٰ نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے والی طالبہ انیلہ حسین کو اپنی نشست سے اٹھ کر شاباش دیاور تقریب سے خطاب بھی کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ حاصل کرنے والے نوجوانوں پر مجھے فخر ہے اور آپ کے والدین کو بھی آپ پر فخر ہوگا۔
تقریب سے صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے بھی خطاب کیا۔
سینیٹرپرویز رشید، وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک، طلال چوہدری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، عابد شیر علی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم،دیگر حکام بھی موجود تھے۔