سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

  کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر قرض کی منظوری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے اور مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 588 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 پزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 7ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری، بینکنگ آئل اینڈ گیس سیمنٹ اور فارما سیکٹر میں پر اعتماد انداز میں سرمایہ کاری جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔

مثبت اسینٹیمنٹس کی وجہ سے کاروبار کے مجموعی دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں اور 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری سے سرمایہ کار متحرک ہوگئے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner