ایف بی آر نے اربوں روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑ لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لارج ٹیکس پیئرہونٹ کراچی کی حدود میں واقع پاور سیمنٹ لمیٹڈ مبینہ طور اربوں روپے کےسیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث پائی گئی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق مذکورہ کمپنی کی جانب سےجعلی سیلز ٹیکس انوائسز کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سیلز ٹیکس فراڈ میں بڑی تعداد میں سیمنٹ کمپنیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کراچی نے فراڈ میں ملوث فرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے، ایف آئی آر نمبر 01/2024 میں ٹیکس فراڈ میں ملوث جعلی فرموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 2022 میں پاور سیمنٹ لمیٹڈ نے جعلی فرموں سے ایک ارب روپے سے زائد کی سیلز ٹیکس انوائسز حاصل کیں۔ ایف بی آر کے مطابق فراڈ کا سلسلہ جعلی کمپنی میسز ٹریڈر زون سے شروع ہوا، یقینی کونسل ریکارڈ کے مطابق جس کا مالک اجمل خان 2019 میں وفات پا چکا تھا۔ جعلی کمپنی کے مالک کے مرنے کے بعد بھی سیمنٹ سیکٹر کو کوئلہ سپلائی کی جعلی انوائسز کیسے جاری ہوئیں؟ حکام کے مطابق کوئی فیزیکلی سامان کی ترسیل نہیں ہوئی، بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کا ہیر پھیر کیا گیا۔ جعلی انوائسز لینے کے شبہے میں سیمنٹ سیکٹر میں بڑے نام مزید تحقیقات کے دائرے میں آگئے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner