کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک سے اچھی خبر آئی ہے کہ ملکی رزمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں 2.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 7 جولائی 22 کے بعد 9 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.30 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی مجموعی ذخائر 15 جولائی 22 کی بلند سطح 14 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔