اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےشہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کا سوالنامہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے خلاف طلبہ کی درخواستیں منظور کر لیں،جسٹس ارباب محمد طاہر نے طلبہ کی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے حکم دیا کہ یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کل دن ایک بجے کے بعد کرے، طلبہ کو نتائج کے اعلان سے پہلے سوالنامہ دیکھنے کا وقت دیا جائے، تفصیلی وجوہات پر مشتمل فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔