کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2024ء) سیکرٹری ایجوکیشن صالح ناصر نے لورالائی کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن دفاتر کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لورالائی مدثر،ڈسٹرکٹ افسر ایجو کیشن شاہ ناصر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن طارق احمد،ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن فیمل فوزیہ دورانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن فیمل بھی ان کے ساتھ موجود تھے اور دفتر کے تمام کمروں کا دورہ کیا۔ شبوزئی ہائی اسکول کے سربراہ و کلسٹر ھیڈ عبدالرشید جوگیزئی نے اپنے ادارہ کے بارے میں بریفنگ دی ۔
(جاری ہے)
سیکرٹری تعلیم نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے سیکر ٹری ایجوکیشن صالح ناصر نے کہا کہ اساتذہ اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں،غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی جو اساتذہ ضلع سے باہر ڈیوٹی سرانجام نہں دیتےاور مسلسل غیر حاضر ہیں ،ایجوکیشن افسر ان ایسےاساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں ۔
آر۔ٹی۔ایس۔ایم کو یدایت دیتے ھوئے تمام سکولوں کا وزٹ کریں رپورٹ ایجوکیشن افسر کو دیا کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا گیا ۔ آخر میں میڈیم فوزیہ دورانی کی جانب سے چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔متعلقہ عنوان :