وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانیے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن ان کی وجہ شہرت فلموں سےزیادہ بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ اپنے افیئر کی وجہ سے رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب مشہور اداکارہ رادھیکا کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی خفیہ محبت کی خبریں منظرعام پرآئیں تو ان خبروں نے کرناٹک کی سیاست میں ہلچل مچادی تھی۔رادھیکا نے 14 سال کی عمرمیں فلم ’نیناگاگی‘ سے اپنے اداکاری کاآغاز کیاتھا۔ اس وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ انہیں 2002 کی فلم ’نیلہ میگھا شاما‘ سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

رادھیکا نے 2006میں کرناٹک کے سیاستدان ایچڈی کمار سوامی سےشادی کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھی۔ اس خبر نے کرناٹک کے سیاسی حلقوں میں طوفان برپا کردیا تھا۔ اور جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کی سیاسی زندگی سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی میں دلچسپی لی جانے لگی۔فلم انڈسٹری سے لے کر سیاسی حلقوں تک ان کی معاشقے کے کافی چرچے رہے تھے۔ اس افیئر کی وجہ سے اداکارہ کا فلمی کیریئر تباہ ہوگیاتھا مگر ان کی ذاتی زندگی خوشیوں سے بھر گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔ ایچ ڈی کمارسوامی کی پہلی شادی انیتا نامی خاتون کے ساتھ 1986 میں ہوئی تھی جب کہ رادھیکا کی پہلی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی جو زیادہ نہیں چل سکی تھی۔ دونوں کی عمروں میں بہت زیادہ فرق تھا۔ شادی کے وقت رادھیکا ایچ ڈی کمارسوامی سے تقریباً 27 سال چھوٹی تھیں۔

رادھیکا کے والد سابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کے خلاف تھے۔ لیکن رادھیکا نے اپنے والد کی مخالفت کے باوجود کسی کی بھی پرواہ کیے بغیر ایچ ڈی کمارسوامی سے خفیہ شادی کر لی۔ رادھیکا کے اس قدم سے ان کے والد اور خاندان بہت ناخوش تھے۔

رادھیکا نے تقریباً 30 فلموں میں کام کیا تھا۔جب سیاسی رہنما سے تعلق کے بعد ان کی اداکاری کا کیرئیر تباہ ہو گیا توانہوں نے بطور فلم پروڈیوسر انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا اورپہلی بار فلم ’لکی‘ بنائی۔

آج رادھیکا ایک فلم پروڈیوسر کے طور پرانڈسٹری میں قدم جما چکی ہیں۔ وہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سے شادی کر کے کروڑ پتی بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 124 کروڑ بھارتی روپے کی مالک ہیں جبکہ ان کے شوہر ایچ ڈی کمار سوامی کے اثاثے 44 کروڑ بھارتی روپے بتائے جاتے ہیں۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner