لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں پہلے ٹیسٹ سے قبل ہونے والے پری ٹیسٹ کیمپ کیلیے لیگ اسپنر زاہد محمود کو 16ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کرلیا۔ تاہم 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو 15 رکنی کردیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق کامران غلام اور محمد علی کو بھی پہلے ٹیسٹ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل رکھا جائے گا، لیکن انہیں ڈومیسٹک میچز میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ میچ فٹنس برقرار رکھ سکیں۔پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑی پاکستان ٹیسٹ سیٹ کا حصہ ہیں، لیکن ہوم ٹیسٹ کیلیے صرف 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکٹ اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر مناسب سمجھا گیا ہے۔