لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک سے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی۔پنجاب اور لاہور فٹبال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں نے فیفا فٹبال ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔وفد میں ڈسٹرکٹ لاہور فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء عارف ڈوگر، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نوید اسلم لودھی، سینئر نائب صدر حافظ ذکاء اللہ، نائب صدور چودھری محمد اخلاق، چودھری اظہر، محمد عمیر خالد، تجویداقبال اور آفتاب شامل تھے۔پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نوید اسلم لودھی اور لاہور فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء عارف ڈوگر سمیت دیگر عہدیداروں نے چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک اور رکن شاہد کھوکھر سے ملاقات کی۔
نومنتخب عہدیداروں کے وفد نے چیئرمین این سی ہارون ملک کو گلدستہ پیش کیا، انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کیک کاٹا، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نوید اسلم خان لودھی نے انتخابات کیلئے کمیٹی کے منصفانہ اور شفاف عمل کو سراہا۔