چیمپئنز ون ڈے کرکٹ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ون ڈے کپ  کا فائنل  میچ آج ماخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایلیمینٹر ٹو کا میچ فیصل آباد میں شدید بارش کے باعث نہیں کھیلا گیا تھا آج دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی آج میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں ماخورز کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم نے پورے ایونٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے آج بھی محنت سے کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کریں گے دوسری جانب پینتھرز کرکٹ ٹیم کے قائد نے کہا کہ حریف آسان نہیں بہترین حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner