مانچسٹر (احمد عتیق) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں، اب راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے ۔
یادرہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر و پروموٹر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا ، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کے بعد مقدمات بھی کررکھے ہیں۔