ہاں میں حاملہ ہوں: حبا بخاری اور آریز احمد کا نیا وی لاگ

ہاں میں حاملہ ہوں: حبا بخاری اور آریز احمد کا نیا وی لاگ

29 ستمبر ، 2024

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

آن اسکرین جوڑی اور حقیقی زندگی کے بھی خوبرو اور کامیاب ہمسفر، حبا بخاری اور آریز احمد نے جَلد والدین بننے سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔

حبا بخاری نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر سوال و جواب پر مبنی نیا وی لاگ شیئر کیا ہے۔

51 منٹ اور 10 سیکنڈ پر مبنی اس وی لاگ میں آریز اور حبا بخاری کو پہلی بار نا صرف والدین بننے سے متعلق خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اس جوڑی نے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے کئی سوالوں کے جواب بھی دیے ہیں۔

حبا بخاری اور آریز احمد کے اس وی لاگ کا ٹائٹل ’ہاں میں حاملہ ہوں‘ ہے۔

وی لاگ کے دوران حبا بخاری کے شوہر آریز احمد نے بتایا کہ ہم سے متعلق ایک بہت بڑی خبر زیرِ گردش ہے، ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اب اس خبر پر بات کی جائے۔

دوسری جانب حبا بخاری نے کہا کہ میں آج کل بہت مصروف ہوں، میں اپنے شوٹس اور پروجیکٹس کو مکمل کر رہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے پروجیکٹس مکمل کرنے کے بعد اس خوشخبری کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی تھی، میں نے اور آریز نے ایک بہت اچھی اور دلچسپ ویڈیو سوچی ہوئی تھی کہ ہم اپنے حمل کا انکشاف کس طرح سے کریں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اور آریز اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے ذریعے کرنا چاہتے تھے، ہم ابھی ان لمحات کا انتظار کر رہے تھے کہ ہمارا راز افشاں ہو گیا۔

یاد رہے کہ مداحوں کو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے والدین بننے سے متعلق خبر سب سے قبل اداکارہ و میزبان نادیہ حسین نے دی تھی۔

بعد ازاں حبا اور آریز کی جانب سے ان خبروں پر تردید بھی کی گئی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی اس خوبرو جوڑی نے نا صرف یہ خبر اب باقاعدہ طور پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے بلکہ حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نے نجی ٹی وی کے بیرونِ ملک ہونے والے ایوارڈز شو میں بھی شرکت کی ہے جس میں اُنہیں واضح طور پر حمل سے دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید

اس پر پڑھیں انٹرٹینمنٹ Header Banner