سرگودھا پولیس نے شراب سپلائی کی کوشش کوناکام بنا کر شراب سے بھری کار کو پکڑ لیا

اتوار 29 ستمبر 2024 14:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2024ء) سرگودھا پولیس نے موٹر وے کے راستہ سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں شراب سپلائی کی کوشش کوناکام بنا کر شراب سے بھری کار کو پکڑ لیا اور اس میں سوار ملزمان کو پھلروان پولیس نے گرفتار کر کے 266 بوتل شراب برآمد کر لی جس پر شراب سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کیطابق سرگودھا گجرات روڈ پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے سالم انٹرچینج کے قریب موٹروے کے راستہ سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں شراب سپلائی کی کوشش کو ناکام بنا کر شراب کی بوتلیں سے بھری اسلام آباد سے آنے والی کار کو پکڑ لیا جس میں سوار ملزمان کو گرفتار کر لیا اور کار میں چھپائی گئی 266 بوتل شراب برآمد کرلی جس پر تھانہ پھلروان پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner