کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کے بادل چھائے رہے،ہنڈرڈانڈیکس 1578 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،80 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 318 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں مجموعی طور پر ارب 32 کروڑ سے زائد مالیت کے 37 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
مجموعی طور پر مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80ہزار85 جبکہ کم ترین سطح 78ہزار404 پوائنٹس رہی ۔