ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2024ء) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ سابق چیئرمین موضع ٹھٹھہ گھلواں منور اقبال کے والد ملک اللہ بخش ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے جو شجاع آباد گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین ومعروف صنعت کار حاجی محمد اکرم کے برادر نسبتی تھے ، چیئرمین سینیٹ اورگورنر نے اتوار کو حاجی محمد اکرم کی رہائش گاہ پر ان سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے سوگوار خاندان سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اورمرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ،تاجر برادری اور مقامی معززین،پی سی جی اے کے سابق چیئرمین امان اللہ قریشی، سہیل محمود ہرل، صنعتکار میاں قیصر شبیر، میاں رحمٰن علی، ایم ای پی سی او کے سابق جنرل منیجر میاں محمد علی بھٹی، خواجہ رضوان عالم، راؤ ساجد علی، محمد نعیم خان اور ضیغم گیلانی بھی اس مو قع پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :