سٹی ٹریفک پولیس اہلکار کی حاضر دماغی، مشکوک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

اتوار 29 ستمبر 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2024ء) سٹی ٹریفک پولیس اہلکار کی حاضر دماغی سے مشکوک شخص کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کی رپورٹ کے مطابق شاہ عالم میں پولیس اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے والے شخص کو روکا جو مشکوک حرکات کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹریفک انسپکٹر محمد بوٹا اور اس کاساتھی وارڈن اشتیاق نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم سے بغیر لائسنس آتشی اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوائیں جسے موچی گیٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر سی ٹی او عمارہ اطہر کی ٹریفک انسپکٹر اور ساتھی وارڈنز کو شاباش اور وارڈنز کومشکوک افراد اور لاوارث اشیا پر بھی کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner