کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں 20 سال کیلئے توسیع کسی صورت قبول نہیں، کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، سندھ کیلئے کئے گئے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے ، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔ایم کیو ایم نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔