پنجاب پریمیئر لیگ کیلئے کپتان کامران اکمل کی قیادت میں نئے ٹیلنٹ پر مشتمل سکواڈ میدان میں اترے گا، چوہدری ندیم منظور

پیر 30 ستمبر 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2024ء) راولپنڈی مارخورز کے سی ای او چوہدری ندیم منظور نے کہا ہے کہ پنجاب پریمیئر لیگ کیلئے کپتان کامران اکمل کی قیادت میں نئے ٹیلنٹ پر مشتمل سکواڈ میدان میں اترے گا۔ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی مارخورز کے سی ای او چوہدری ندیم منظور نے کہا کہ پنجاب پریمیئر لیگ پاکستان کے مختلف علاقوں سے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کرے گی۔

(جاری ہے)

ہمارا مشن ڈرگ فری لائف سٹائل کی ترویج ہے، اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سکرین سے گراؤنڈ کی طرف منتقل کرنا بھی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار کے ٹیلنٹ کو اس طرح پذیرائی نہیں ملی جس طرح سے اس کا حق ہے۔ ہم نے نئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے سینئر کوچ حسن رضا کی نگرانی میں تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر چین سے آئے ہوئے بزنس کمیونٹی کے وفد نے بھی کرکٹ کیلئے راولپنڈی مارخورز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner