اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
لندن روانگی سے قبل سما نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی خوشحالی اورترقی کاسفرشروع کردیاہے، سب ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے، عالمی ادارے بھی مان رہے ہیں کہ پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے،عسکری قیادت حکومت کیساتھ ملکر پاکستان کیلئے کام کررہی ہے۔ آرمی چیف خصوصی طور پر برادر ملک گئے،آئی ایم ایف پروگرام پرقائل کیا، اب پاکستان میں انتشار کی سیاست کی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اورپاکستانیوں کےجذبات کی ترجمانی کی ہے، اقوام متحدہ میں تقریر کو سب نےسراہا،جس پرشکرگزارہوں،عام آدمی کوریلیف دینےکیلئےکام کررہےہیں،مہنگائی میں کمی آئی ہے،اب عام آدمی کے بجائے اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی۔