ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر سٹار 76 سالہ بھارتی اداکار رجنی کانت کو دل کے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کا دل سے متعلق ایک آپریشن کرنا ہے تاہم اداکار کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
ہسپتال یا اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
رجنی کانت ان دنوں ہدایت کار گناویل راجا کی فلم ویٹائیاں اور لوکیش کنگ راج کی فلم کولی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ چند دن پہلے ہی چنئی واپس آئے تھے۔
خیال رہے کہ ایک دہائی قبل سپر سٹار کا سنگاپور میں گردے کی ٹرانسپلانٹیشن ہوئی تھی۔