شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقادکیا جا رہا ہے،محمد فیصل کامران

منگل 1 اکتوبر 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے منگل کے روز بھی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ایس پی ماڈل ٹائو ن کو فراڈ کے ذریعے شہریوں کی جمع پونچی ہتھیانے والوں کی انکوائری سونپ دی جبکہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اچھرہ کی سرزنش بھی کی۔محمد فیصل کامران نے شہری کی درخواست پرایس ایچ او اقبال ٹائون کو میڈیکل کے مطابق ایف آئی آردرج کرنے،ایس ایچ او باغبانپورہ کو متاثرہ خاتون اور شوہر پر تشدد کرنے والوں کی خلاف کارروائی کرنے جبکہ کرایہ داری کی مختلف درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کوشہریوں کے مکان خالی کروانے اور بقایا رقم دلوانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے موبائل کالز پر دھمکی دینا جیسے واقعات پر سائبر کرائم یونٹ سمیت شہریوں کی دیگر محکموں سے متعلق درخواستوں بارے رہنمائی فراہم کی۔ انہوںنے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تھانوں کی سطح پر شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر شہری بغیر سفارش میر ے دفتر آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner