لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا دودھ فروش گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کالر نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے گھر دودھ دینے والے گوالے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا۔رشتے سے انکار پر دودھ میں نشہ آور ادویات ملا کر ان کی پوری فیملی کو بیہوش کیا اور بے ہوشی میں بیٹی کی نازبیاہ ویڈیو بنا لی۔
(جاری ہے)
گوالہ نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر رہا ہے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری موقع پر روانہ کیا۔ جھنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس نے ملزم کے موبائل سے تمام ڈیٹا کو ڈلیٹ کروا کر موبائل اپنی تحویل میں لے لیا۔خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کرکے 2دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتیں ہیں۔متعلقہ عنوان :