کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2024ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے جامع عملی اقدامات کر رہی ہے،ان اصلاحات کا مقصد عام لوگوں کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے تاکہ صوبے کے ہر علاقے تک صحت کی بنیادی سہولیات پہنچ سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے زیر تعمیر ٹراما سنٹر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کو ٹراما سنٹر کے ایم ڈی ارباب کامران نے نئے زیر تعمیر ٹراما سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ٹراما سنٹر کی تعمیراتی پیش رفت، درکار ہیومن ریسورس (HR) اور جدید طبی آلات (equipments) کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ہسپتالوں میں جدید طبی آلات اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات مل سکیں،ٹراما سنٹر جیسے اہم مراکز کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں مریضوں کا فوری اور موثر علاج ممکن ہو سکے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن کے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں صحت کے مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہو سکیں۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ یہ ادارہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک اہم ادارہ ثابت ہوگا اور اس کے قیام سے صوبے میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے زیر تعمیر ٹراما سینٹر اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو واسکولر ڈزیزز BICVD کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر اور BICVD کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور طبی آلات بین الاقوامی معیار کے مطابق لگائے جائیں۔ انہوں نے ہدایات کی کہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :