شہر کوصاف ستھرا بنانے کے لیے انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

بدھ 2 اکتوبر 2024 23:00

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں ، موڑ کھنڈا ، بچیکی سمیت منڈی فیض آباد کا ہنگامی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنروجیہہ ثمرین ، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، سی او میونسپل کمیٹی راو انوار ، ایکیسن ہائی وے ، انکروچمنٹ انسپکٹرز سمیت دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے ، ریڑھی بازاروں والے مقامات کا معائنہ ، سڑکات پر نشانات و دیگر امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ستھراپنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے تمام افسران مہم کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کے لیے مزید محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے جس سے صفائی کی اہمیت واضح عیاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی کا بنیادی فریضہ شہریوں کو ہر ممکن آسانی فراہم کرنا ہے دستیاب وسائل میں عوام کو صفائی ستھرائی ، سیوریج اور نکاسی آب اور کلیئر راستوں کی سروس پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہئے متعلقہ افسران عوام کی خدمت کا فریضہ ایمانداری سے انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم اس ضمن میں عوام کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے شہری بھی اپنے ماحول کوصاف ستھرابنانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب وجیہہ ثمرین نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی طور پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو آئندہ مقررہ حد سے تجاوز کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کیلئے تیار رہنے کی وارننگ دے دی گئی ہے ، شہر کا حسن بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں شہرکی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدام جاری ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner