ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان  سری لنکا میں آج جوڑ پڑے گا

شارجہ(آئی این پی)ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا باضابطہ آغازآج متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کادفاع کریگی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے مابین اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 20میچز کے بعد پہلا سیمی فائنل میچ 17اکتوبرکو دوسرا سیمی فائنل میچ 18اکتوبر کو جبکہ فائنل میچ 20اکتوبر کو شیڈول ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner